لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کی منظور شدہ عوامی تعطیلات پنجاب میں بھی نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5 فروری کو منایا جائے گا جبکہ پاکستان ڈے 23 مارچ کو منایا جائے گا۔
عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک ہوں گی اور یوم تکبیر 28 مئی کو سرکاری تعطیل رہے گا۔عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی تک ہوں گی، عاشورہ کی چھٹیاں 24 اور 25 جون کو ہوں گی، یومِ آزادی 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔
عید میلادالنبی 25 اگست کو منائی جائے گی، علامہ اقبال ڈے 9 نومبر کو تعطیل رہے گا، جبکہ قائداعظم ڈے اور کرسمس دونوں 25 دسمبر کو منائے جائیں گے۔
کرسمس کے بعد 26 دسمبر کی تعطیل صرف مسیحی ملازمین کے لیے ہوگی۔ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک تعطیل ہوں گے۔پنجاب میں اختیاری تعطیلات کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین جن کا مذہب مسلم ہوگا، سال میں صرف ایک اختیاری تعطیل لے سکیں گے، جبکہ غیر مسلم ملازمین کو سال میں تین اختیاری تعطیلات حاصل ہوں گی۔ اختیاری تعطیلات لینے کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ سے پیشگی اجازت لازمی ہے۔
ضلعی کمشنرز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں دو مقامی تعطیلات کا اعلان کر سکیں، جبکہ لاہور میں مقامی تعطیلات کا اعلان صوبائی حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں۔راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفیکشن جاری















