اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، چترال، سوات، دیر، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے، صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

دنیا کے فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر ہے، شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 565 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ

متعلقہ خبریں