اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت کے لیےسوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق وزیراعظم کی زیرِقیادت اعلیٰ سطحی وفدڈاووس روانہ ہواجس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم حکومتی عہدیداران بھی شامل تھے۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے دوران عالمی رہنماؤں کے غیررسمی سیشن میں شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان، عالمی اداروں کے نمائندوں اور بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ترجمان کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف فورم میں علاقائی اور عالمی امن، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سےمتعلق امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں۔امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

متعلقہ خبریں