اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سونے کی قیمت 4 ہزار 700 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے جو بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ روز سونے کے فی اونس نرخ 4 ہزار 689 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے، قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران سونے کے نرخ میں تقریباً 70 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں 7500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں۔سپریم کورٹ نے 15 سال بعد قتل کے 3 ملزمان کو بری کر دیا















