اسلام آباد( اے بی این نیوز ) ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم شعبان 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگی جبکہ شب برات 3 فروری بروز منگل منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کی۔ اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، تاہم کسی مقام سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق چونکہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے رجب کے 30 دن مکمل ہوں گے اور نیا اسلامی مہینہ بدھ کے روز شروع ہوگا۔ اسی حساب سے شب برات منگل اور بدھ کی درمیانی شب، 3 فروری کو ہوگی۔واضح رہے کہ شب برات کو ملک بھر میں عبادات، نوافل اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، جب کہ مساجد اور قبرستانوں میں بھی بڑی تعداد میں لوگ حاضری دیتے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد مذہبی حلقوں اور عوام میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں :محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب،حکومت کے پرخچے اڑا دیئے، ایک ایک لفظ آ تش فشاں















