اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر، جا نئے اہم فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسہ کیس اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور عالیہ حمزہ کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق عمر ایوب کے خلاف متعدد مقدمات میں دائر کی گئی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ اسی طرح سابق وزیر زرتاج گل کی سات مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد ہو گئیں، جبکہ شبلی فراز اور عالیہ حمزہ کی پانچ سے زائد کیسز میں دائر درخواستوں کو بھی عدالت نے قبول نہیں کیا۔

ادھر متنازع ٹوئٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے دونوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد اور کیس کی نوعیت ضمانت کی اجازت نہیں دیتی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ اور حاضری معافی کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ ان درخواستوں پر فیصلہ اس سے قبل محفوظ کیا گیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد اور دیگر علاقوں کے پانچ سے زائد تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن میں احتجاج، جلسے جلوس اور دیگر الزامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :جنید صفدر کی شادی اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے ملبوسات کی قیمتیں،جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

متعلقہ خبریں