اہم خبریں

جنید صفدر کی شادی اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے ملبوسات کی قیمتیں،جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور(اے بی این نیوز     )پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں شاندار تیاری اور دلکش لباس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مہندی سے لے کر ولیمے تک ہر تقریب میں ان کے ملبوسات کی قیمت لاکھوں نہیں بلکہ ملین روپے بتائی جا رہی ہے، جس نے فیشن اور سوشل میڈیا پر خوب چرچا حاصل کیا۔

مریم نواز نے بیٹے کی شادی پر پاکستان کے معروف ڈیزائنرز نومی انصاری اور اقبال حسین کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے، جن کی قیمتیں 13 لاکھ سے 17 لاکھ روپے کے درمیان بتائی گئیں۔ اس کے علاوہ ان کا ویلنٹینو کا منی بیگ بھی خاص توجہ کا مرکز رہا، جس کی قیمت تقریباً 90 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

مہندی کی تقریب کے لیے مریم نواز نے نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ خوبصورت پیلا لہنگا منتخب کیا، جس پر نفیس گوٹا ورک، باریک کڑھائی اور دلکش نقش و نگار کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس لباس کی قیمت تقریباً 17 لاکھ روپے تھی۔

شادی کی مرکزی تقریب میں انہوں نے ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ زیتونی سبز ٹشو سلک کا پریمیم بریڈل لباس پہنا، جس پر چاندی کی زردوزی اور نفیس دھاگے کا کام کیا گیا تھا۔ پولکی اور کندن کے زیورات نے ان کی دلکشی کو مزید بڑھا دیا۔ اس لباس کی قیمت تقریباً 13 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ اسی تقریب میں انہوں نے ویلنٹینو کا منی بیگ بھی لیا، جس کی مالیت مبینہ طور پر 90 لاکھ روپے ہے۔

ولیمے کے موقع پر مریم نواز نے ایک بار پھر نومی انصاری کا شاندار ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا، جس کی قیمت تقریباً 17 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :کابل سے غمناک خبر آگئی، بھاری جانی نقصان، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں