اہم خبریں

سعودی شاہی خاندان کیلئے افسوسناک خبر، ملک بھر میں سوگ کی فضا،جا نئے تفصیلات

ریاض (اے بی این نیوز     ) سعودی عرب کے ایوانِ شاہی نے شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس سے پورے ملک میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود گزشتہ روز اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ایوانِ شاہی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

جنازے میں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کے دیگر اراکین، اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں۔ایوانِ شاہی نے اپنے بیان میں شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب کے ایک اور شہزادے، عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبدالعزیز، بیرونِ ملک انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ بھی ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد از نمازِ عصر ادا کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :سانحہ گل پلازہ ،لا پتہ افراد کا تاحال علم نہ ہو سکا،حقیقی کہانی منظر عام پر،ہو شربا انکشافات

متعلقہ خبریں