اسلام آباد(اےبی این نیوز)شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔
ماہر فلکیات نے یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کردی، ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر فہیم کا کہنا ہے کہ 19 جنوری کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے بھی کہا ہے کہ یکم شعبان متوقع طور پر 21 جنوری 2026 کو ہوگی۔ ترجمان اسپارکو نے اپنے بیان میں کہا کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا۔















