اہم خبریں

تیاری کر لیں، موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بیشتر حصوں میں بھی دھند رہنے کی امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں۔روس کے یوکرین پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

متعلقہ خبریں