اہم خبریں

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر بڑا اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں موجودہ ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس ہفتے میں سونے کی قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ ، 81 ہزار 862 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

گذشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 73 ہزار 262 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 13 ہزار 118 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

سونا سستا،فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟ جانیے

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ رہا ۔ موجودہ ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4595 ڈالر فی اونس رہی۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں