اہم خبریں

پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے بیٹے کی زندگی خطرے میں،ایک موقع پر جاں بحق،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی (اے بی این نیوز     ) پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر مبینہ قاتلانہ حملہ کے نتیجے میں پیر سید علی امام شاہ جیلانی شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سید علی امام شاہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس واقعے میں راجہ شفقت حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ تھانہ روات کے قریب راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا۔ زخمی سید علی امام شاہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے تاکہ ہسپتال میں موجود زخمی کی دیکھ بھال اور تحقیقات کی نگرانی کی جا سکے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں  :موسم سرما کی چھٹیاں،تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی،جا نئے نئے احکامات بارے

متعلقہ خبریں