اہم خبریں

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو ممکنہ ملک گیر احتجاج،حکومتی تیاریاں شروع

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )اسلام آباد کی جانب 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکومتی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام ممکنہ مارچ کو روکنے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ڈی پی او اٹک کے دفتر میں ہنگامی صورتحال میں ایم ون موٹروے کی بندش کا جائزہ لیا گیا۔ غازی کینال پل اٹک پر موٹروے کی عارضی بندش کے لیے کنٹینرز نصب کرنے کی فزیبلٹی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او اٹک کی سربراہی میں خصوصی کنٹینرز کی آزمائشی تنصیب کی گئی، جس کا معائنہ موٹروے پولیس کے سینئر حکام نے کیا۔

ذرائع کے مطابق آزمائشی مشق کے دوران ایم ون موٹروے چند گھنٹوں کے لیے بند رکھی گئی تاکہ ہنگامی صورتحال میں رکاوٹوں کی مؤثر تنصیب اور آپریشنل پلان کی جانچ ہو سکے۔یاد رہے کہ 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران بھی موٹروے پر کنٹینرز نصب کیے گئے تھے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے اور مارچ کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس بار بھی حفاظتی انتظامات اسی بنیاد پر کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں  :گوگل کی 20 سالہ تاریخ میں صارفین کیلئے پہلی بار بڑی آفر

متعلقہ خبریں