اہم خبریں

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ، اہم زعما اور سیاسی شخصیا ت کی شرکت،محفل میں مدھر موسیقی کی چاشنی

لاہور (اے بی این نیوز     ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیاست اور سماجی حلقوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دعوتِ ولیمہ کی تقریب شریف فارمز، جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ وفاقی و صوبائی وزرا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ دلہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ہمراہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے تو مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

جنید صفدر نے سفید شلوار کے ساتھ گرے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ دلہن شانزے علی روحیل پنک رنگ کے دیدہ زیب عروسی لباس میں ملبوس نظر آئیں۔ تقریب کے دوران سازندوں نے خوبصورت دھنوں سے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔نواز شریف، مریم نواز اور دلہا جنید صفدر مہمانوں کا استقبال کرتے اور خوش آمدید کہتے رہے۔ ولیمہ کی تقریب کے لیے جو دعوتی کارڈ جاری کیا گیا وہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی جانب سے تھا۔

مزید پڑھیں  :سانحہ کراچی اپ ڈیٹ،33 افراد تاحال لا پتہ ،20سے زائد زخمی

متعلقہ خبریں