اہم خبریں

سانحہ کراچی اپ ڈیٹ،33 افراد تاحال لا پتہ ،20سے زائد زخمی

کراچی (اے بی این نیوز     )کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے 33 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈی سی ساؤتھ کی جانب سے مسنگ پرسن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جہاں گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاپتہ افراد میں شیخ سلمان، عمر نبیل، ڈاکٹر عائشہ، عمر علی، سلمان، حسن اور چرچل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سفیان، عبداللہ، حمزہ، تنویر، کائنات، راحیلہ، شائستہ اور صداقت اللہ بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔مزید لاپتہ ہونے والوں میں اشعر، انس عمران، محمد شیر، نوید پنجوانی، عدنان حنیف، محمد کامران، یاسین، نعمت، صداقت، محمد یوسف، عبداللہ، علی گھانچی اور سرفراز کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق فیصل، آصف، سعد، اسلام الحق اور غفران احمد بھی تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دو فائر فائٹرز کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق عمارت کی مخدوش حالت اور مسلسل آگ ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔گل پلازہ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی خیریت کے لیے سراپا انتظار ہیں۔

مزید پڑھیں  :سہیل آفریدی کی سٹریٹ موومنٹ جاری،ایبٹ آباد میں قافلہ روک لیا گیا،جا نئے کس نے روکا اور کیوں

متعلقہ خبریں