اہم خبریں

کراچی پولیس نے 100سےزائدبچوں سےبدفعلی کرنےوالادرندہ دھرلیا

کراچی(اے بی این نیوز)کراچی پولیس کی بچوں کو انصاف دلانے میں اہم پیش قدمی، 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنیوالا درندہ دھر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو اس کے ساتھی کے ہمراہ گرفتارکیاگیاہے،ملزمان میں وقاص اور عمران شامل ہیں۔

عثمان سدوزئی نے کہا کہ مختلف اضلاع کے کیسز میں ایک ہی شخص کاڈی این اے ملا تھا۔ 6سال کےالگ الگ کیسزمیں ایک ہی ڈی این اےمل رہاتھا،ایک ہی ڈی این اے ملنےپرپولیس چونک گئی۔

پولیس کو2020سے2025تک7شکایات ملیں،تمام کیسز میں 12 سے 13 سالہ بچوں کےساتھ زیادتی ہوئی۔ ایک کیس میں بچے سے 2 سے زائد افراد نے زیادتی کی گئی،پولیس چیف آزادخان نے6جنوری کوخصوصی ٹیم تشکیل دی۔ خصوصی ٹیم نے متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپوسلطان میں کارروائی کی،منظورکالونی کارہائشی ملزم وقاص بچوں کولالچ دےکرلےجاتااورزیادتی کرتاتھا۔

مزید پڑھیں۔شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ دیا، اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق

متعلقہ خبریں