اسلام آباد(اے بی این نیوز)اوگرا نے جنوری کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس کے تحت سوئی نادرن سسٹم کے لیے درآمدی گیس 0.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کرکے نئی قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم کے لیے قیمت میں 0.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق یہ کمی صارفین کیلئے براہِ راست ریلیف فراہم کرے گی اورگیس کے استعمال پراخراجات کو کم کرنے میں مددگارثابت ہوگی۔
اوگرا کا نوٹیفکیشن مارکیٹ میں شفافیت اور منصفانہ نرخوں کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اثرسوئی نادرن اور سوئی سدرن سسٹم کے صارفین کے بلوں میں فوری طور پر نظرآئے گا۔
ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں کمی اورملکی گیس سپلائی کے حجم میں اضافے کے سبب ممکن ہوئی ہے۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گیس کے استعمال میں مناسب اقدامات اختیارکریں تاکہ اضافی بچت حاصل کی جا سکے اس فیصلے سے ملک میں توانائی کے شعبے میں استحکام اورصارفین کیلئے مالی سہولت میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں۔جماعت اسلامی کے نائب امیر باجوڑ مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکہ













