اسلام آباد (اے بی این نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور محمود خان اچکزئی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری میں نواز شریف کی مداخلت شامل ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ان کی یہ اطلاع غلط ہے تو حکومت اس کی واضح تردید کرے تاکہ ابہام ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات میں شفافیت ضروری ہے اور پس پردہ رابطوں پر سوالات اٹھنا فطری عمل ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کی حمایت ضرور کی، تاہم اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے عمل میں ان کا کوئی براہ راست کردار نہیں تھا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ دیگر سیاسی عوامل اور رابطوں کے نتیجے میں سامنے آیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور محمود خان اچکزئی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے،
مزید پڑھیں :خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز















