اہم خبریں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق خبر سن کر دل بے چین ہے اور پوری پاکستانی قوم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین کو انتہائی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سعودی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مکمل اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں جلد صحت کے ساتھ عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

مزید پڑھیں :موسم، جانئے کب بارش اور کب برفباری ہو گی

متعلقہ خبریں