اسلام آباد (اے بی این نیوز)اوگرا نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے صارفین کے لیے توانائی کے بلوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 54 سینٹ کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح، سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 57 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
یہ تبدیلی یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گی، اور اس کا مقصد صارفین کے بجلی اور گیس کے بلوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے شہریوں کے بجٹ میں واضح راحت محسوس ہوگی اور گھریلو اخراجات میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں :اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار آگئے،جا نئے تفصیلات















