اہم خبریں

سرکاری ملازمین کیلئے بر ی خبر، سینکڑوں سر پلس قرار،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملی پیش رفت تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں میں اضافی افرادی قوت کی نشاندہی کر کے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مختلف وفاقی وزارتوں کے مجموعی طور پر 826 ملازمین کو سرپلس قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے 530 ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کر دیا گیا، جس کے بعد حکومت پر پڑنے والا مالی بوجھ واضح طور پر کم ہو گیا ہے۔ ایڈجسٹمنٹ کے بعد وفاقی حکومت کو ماہانہ بنیاد پر 3 کروڑ 99 لاکھ روپے کی بچت حاصل ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ سرپلس ملازمین وزارت قومی غذائی تحفظ میں سامنے آئے، جہاں 650 ملازمین کو اضافی قرار دیا گیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں صرف اسی وزارت میں رائٹ سائزنگ سے 6 کروڑ روپے تک کی بچت متوقع ہے، جو حکومتی اخراجات میں کمی کی جانب ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

دیگر وزارتوں میں بھی رائٹ سائزنگ کے اثرات نمایاں ہیں۔ وزارت انسانی حقوق میں 38 ملازمین، آئی ٹی کے شعبے میں 29، جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں 7 ملازمین کو سرپلس قرار دیا گیا۔ اسی طرح وزارت کامرس کے 45 اور وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 57 ملازمین بھی اضافی افرادی قوت میں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اگر تمام سرپلس ملازمین کو ایڈجسٹ نہ کیا جاتا تو ان کا مجموعی ماہانہ مالی اثر 8 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد بنتا تھا۔ تاہم 530 ملازمین کی بروقت ایڈجسٹمنٹ کے باعث یہ مالی اثر کم ہو کر 3 کروڑ 99 لاکھ روپے تک محدود ہو گیا ہے، جو حکومتی کفایت شعاری پالیسی کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :رجب بٹ کو صدمہ

متعلقہ خبریں