اہم خبریں

رجب بٹ کو صدمہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مشہور یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار رجب بٹ کو سوشل میڈیا پر ایک غیر متوقع صدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔ رجب بٹ نے کافی عرصے تک اپنے یوٹیوب سبسکرائبرز کو ہائیڈ رکھا ہوا تھا، جس دوران ان کے چینل کو سوشل میڈیا پر ملینز میں فالورز رکھنے والا ایک مضبوط پلیٹ فارم سمجھا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق سبسکرائبرز چھپانے سے پہلے رجب بٹ کے یوٹیوب چینل پر آٹھ سے نو ملین کے قریب سبسکرائبرز موجود تھے، جو کسی بھی ڈیجیٹل کریئیٹر کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔ تاہم حال ہی میں جب سبسکرائبرز کو دوبارہ پبلک کیا گیا تو سبسکرائبرز کی تعداد کم ہو کر صرف دو ملین کے قریب رہ گئی، جو رجب بٹ کے لیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں۔

اس اچانک کمی کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔ صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں سبسکرائبرز آخر کہاں غائب ہو گئے۔ کچھ لوگ اسے یوٹیوب پالیسی، فیک یا غیر فعال اکاؤنٹس کی صفائی سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک سبسکرائبرز ہائیڈ رکھنے کا فیصلہ اس کمی کی بڑی وجہ بن سکتا ہے۔

رجب بٹ کے مداح بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ معاملہ ایک نئی بحث بن چکا ہے۔ ڈیجیٹل دنیا میں سبسکرائبرز اور فالورز کسی بھی کانٹینٹ کریئیٹر کی طاقت سمجھے جاتے ہیں، ایسے میں ملینز سے ایک ملین تک آ جانا واقعی لمحہ فکریہ ہے۔ سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ کیا یہ سبسکرائبرز فیک تھے یا اصل۔

مزید پڑھیں :پنجاب کے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 2115 مستقل پوسٹیں ختم

متعلقہ خبریں