اہم خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں چترال، مالم جبہ، سوات، دیر، کالام اور بٹگرام میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، استور، دیامر، شگر اور گانچھے میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

16 جنوری سے 23 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 19 جنوری تک آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان رہے گا، جبکہ مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور راولا کوٹ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 20 جنوری سے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ 21 جنوری سے ملک کے بیشتر حصے ایک طاقتور موسمی نظام کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔ڈیڈ لائن ختم، اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ آج سے ممنوع

متعلقہ خبریں