لاہور(اے بی این نیوز)لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مرحوم سیاسی رہنما میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
عثمان بزدار نے اس موقع پر میاں منظوروٹو کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدارکی آمد کو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ وہ کافی عرصے بعد عوامی سطح پرنظرآئے ہیں۔
تعزیتی ملاقات کے دوران عثمان بزدارنے مرحوم کی سیاسی خدمات کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں منظوروٹو نے ملک اورجمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
اہلِ خانہ نے عثمان بزدار کی آمد اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا، تعزیتی ملاقات کے دوران دیگرسیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں انکی اس اچانک آمد نے سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں۔نئے گھریلو گیس کنکشن کے حصول کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر















