اسلام آباد(اے بی این نیوز ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں جوں کی توں رہیں گی۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو مہنگائی کے مزید دباؤ سے بچانا اور معاشی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ماہرین کے مطابق قیمتیں برقرار رہنے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر دباؤ میں وقتی کمی آئے گی، جبکہ کاروباری طبقے کو بھی ریلیف ملے گا۔پٹرول کی قیمت 253روپے 17پیسے فی لٹر برقرار۔ ڈیزل کی قیمت 257روپے 8پیسے فی لٹر پر برقرار۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے آئندہ 15روز کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں :ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان















