واشنگٹن(اے بی این نیوز ) امریکا نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی تازہ پابندیوں میں ایک درجن سے زائد ایرانی افراد اور اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ایران کی مشتبہ سرگرمیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں لگائی گئی ہیں۔
امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران پر دباؤ برقرار رکھنا اور اس کی مالی و تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت شامل افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے جبکہ امریکی کمپنیوں اور شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقتی کمی کے اشارے مل رہے تھے، تاہم نئی پابندیاں دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک بار پھر تناؤ بڑھا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ آگئی،تاریخی سستا،جا نئے نئی قیمت فی تولہ کیا ہوگئی















