اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں،13خوارج جہنم واصل

پشاور ( اے بی این نیوز        ) پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دو اہم کارروائیاں انجام دیں، جس کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں کرم میں 5 اور بنوں میں 8 خوارج کو ہلاک کیا گیا، جن کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے باقی نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ پاک فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلا توقف جاری رہیں گی اور عوام کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کی گئی دو الگ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی شاندار کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں 13 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جنہیں فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ناکارہ بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور قوم ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہیں، اور قوم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
مزید پڑھیں :جنگ کا خطرہ ٹل گیا،ٹرمپ کا ایران کو پیغام،جا نئے امریکہ نے کیوں گھٹنے ٹیکے،کس نے اہم کردار ادا کیا

متعلقہ خبریں