واشنگٹن ( اے بی این نیوز )ایران پر ممکنہ امریکی حملے کا خطرہ ٹل گیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح پیغام بھیجا ہے کہ امریکا ایران پر فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق رات ایک بجے ایران کو یہ پیغام پہنچایا گیا، جس میں ایران سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔خلیجی ریاستوں کی سفارتی کوششیں بھی کامیاب رہیں۔ سعودی عرب، قطر اور عمان نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران پر حملہ کرنے سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ قطری اور سعودی حکام کے مطابق اعتماد سازی کے اقدامات پر تاحال کام جاری ہے۔اسی دوران ایران نے اپنی فضائی حدود دوبارہ تمام پروازوں کے لیے کھول دی ہیں اور خلیجی ریاستوں میں امریکی فوجی اڈوں سے اہلکاروں کی واپسی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان اقدامات سے خطے میں تناؤ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور سفارتی رابطے مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا،وجہ جا نئے کیوں















