اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی اور انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری پیش نہ ہو سکیں، جبکہ ہادی علی چٹھہ عدالت میں موجود تھے۔ ہادی علی چٹھہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایمان مزاری گواہ شہروز پر خود جرح کرنا چاہتی ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر جرح مکمل نہ ہوئی تو ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا جائے گا۔سماعت کے دوران اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم گجر بھی عدالت میں پیش ہوئے اور پیر کی تاریخ دینے کی استدعا کی، لیکن پراسیکوشن نے التوا کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر رانا عثمان نے مؤقف اختیار کیا کہ گواہ سے حلف لے کر فوری طور پر جرح کا آغاز کیا جائے۔وقفے کے بعد جب دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تو جج نے ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کے احکام جاری کر دیے۔ عدالت نے ملزمان کا گواہ پر جرح کا حق بھی ختم کر دیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،اہم ترین راہنما پر فرد جرم عائد،جا نئے کون ہے















