اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سردیوں میں طلب میں اضافے کے پیش نظر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے گھریلو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے سوئی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ صنعت سے اضافی گیس گھریلو شعبے میں منتقل کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔پٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی بحران کی صورت میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔ وزیر پٹرولیم کے نوٹس کے بعد سوئی نادرن نے 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی ہے۔ علاوہ ازیں شیوا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی، جبکہ سوئی سدرن کے دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو صارفین کو اب 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے، جس سے سردیوں میں گھریلو استعمال کے لیے سہولت بڑھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صنعت کو گیس بندش ایک سے دو دن کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے تاکہ توازن برقرار رہے اور گھریلو صارفین متاثر نہ ہوں۔
مزید پڑھیں :ممتاز اداکارہ انتقال کر گئیں















