اہم خبریں

پتنگ بازی پر پابندی برقرار، خلاف ورزی کر نیوالے کوقید وبند اور بھاری جرمانے کی سزا،جا نئے تفصیل

لاہور ( اے بی این نیوز        )وزیر داخلہ پنجاب نے واضح کر دیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی، جس کے باعث بسنت منانے کے شوقین افراد کی قبل از وقت تیاریاں متاثر ہو گئی ہیں۔صوبائی محکمہ داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ کسی بھی شخص کی جانب سے مقررہ وقت سے پہلے یا بعد میں پتنگ بازی غیر قانونی ہوگی اور اس کی سختی سے سزا دی جائے گی۔ محکمہ نے بتایا کہ بسنت کی محدود اور محفوظ اجازت صرف 6 سے 8 فروری تک ہوگی، اس کے علاوہ ہر قسم کی پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ جبکہ پتنگ یا ڈور بنانے، فروخت کرنے یا اس میں ملوث ہونے پر 7 سال تک قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔یہ اقدامات حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی پتنگ بازی اور قاتل ڈور کے باعث ہونے والے حادثات کے پیش نظر کیے گئے ہیں، جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد شہریوں کو گلے میں ڈور پھنسنے یا چھتوں سے گرنے کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کی غیر ممالک میں مداخلت اور جنگی اقدامات کو امریکی عوام نے مسترد کر دیا

متعلقہ خبریں