اہم خبریں

750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری، جا نئےخوش نصیبوں کے نام

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی تازہ قرعہ اندازی کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے ہیں۔ قرعہ اندازی نمبر 105 آج 15 جنوری 2026 کوپشاورمیں منعقد کی گئی، جس میں ہزاروں بانڈ ہولڈرز نے اپنی قسمت آزمائی۔

مرکز قومی بچت کے مطابق پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہے، جو بانڈ نمبر 809258 کو ملا۔دوسرا انعام 5 لاکھ روپے فی کس تین خوش نصیب افراد کے حصے میں آیا، جن کے بانڈ نمبرز 488890، 748328 اور 746418 ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں ہزاروں افراد نے9,300 روپے کا تیسرا انعام بھی جیتا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی مکمل طور پر شفاف طریقہ کار اور سخت نگرانی میں منعقد کی گئی تاکہ اعتماد اور شفافیت برقرار رہے۔نیشنل سیونگز نے انعام جیتنے والے تمام افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ مجاز برانچز سے ضروری تصدیقی عمل مکمل کر کے اپنی انعامی رقم وصول کریں۔

750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے کئی خوش نصیب افراد آج مالا مال ہو گئے، جبکہ باقی بانڈ ہولڈرز آئندہ قرعہ اندازی میں قسمت آزمانے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی کمی

متعلقہ خبریں