لاہور(اے بی این نیوز)لاہور سمیت صوبہ پنجاب بھر میں گندم کے ریٹس میں 700 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔دس روز کےدوران فی من گندم کی قیمت 3,700 روپے سے بڑھ کر 4,400 روپے ہو گئی ہے،راولپنڈی میں یہ ریٹ فی من 4,800 روپےتک پہنچ گیا ہےجبکہ لاہور میں گندم کا ریٹ فی من 4,450 روپےریکارڈکیاگیا ہے۔
گوجرانوالہ اورگجرات میں ریٹ 4,500 روپےجبکہ ملتان میں 4,450 روپے اوربہاولپور اورڈی جی خان میں 4,400 روپے تک پہنچ گیا۔ اسلام آباد میں بھی گندم کا فی من ریٹ 4,400 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور کے متعددعلاقوں میں دس اور بیس کلو کے سستے آٹے کے تھیلے نایاب ہوگئے ہیں،تاہم ڈی ڈی فوڈ محکمہ خوراک نے کہا ہےکہ آٹے کی کوئی قلت نہیں اور مارکیٹ میں کافی مقدار موجود ہے۔
محکمہ کےمطابق 10 اور 20 کلو کے تھیلےدکانوں پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا پہلے 1,500 روپےمیں دستیاب تھا جو اب 1,750 روپےمیں فروخت ہونے لگا ہے،مرکزی چیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم مہنگی ہونے کی وجہ قلت کو قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں۔احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد















