واشنگٹن (اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم بین الاقوامی اور داخلی امور پر اپنی پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کے حوالے سے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ قتل و غارت بند ہو گئی ہے اور کسی کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کی تحقیقات کرے گا اور اگر ایران نے مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھا تو امریکہ سخت ردعمل دے گا۔
وینزویلا کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جس شخص نے راز فاش کیا تھا اسے پہچان لیا گیا ہے اور اب وہ جیل میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وینزویلا امریکہ کو تیل فراہم کرے گا، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، جبکہ آئندہ 30 دن میں وینزویلا میں انتخابات نہیں ہوں گے۔امریکی صدر نے اقتصادی اور تجارتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ معدنی ذخائر سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے گئے اور سیمی کنڈکٹر چپس کی فروخت پر 25 فیصد وصولی کی اجازت دینے والا نیا ایگزیکٹو ایکشن منظور کیا گیا۔
پنٹاگون کے کنٹریکٹر کو وینزویلا آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات لیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرین لینڈ کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، تاہم ڈنمارک کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور امریکہ کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے دنیا میں 8 جنگوں کو روکا اور امریکہ کے مفادات کو ترجیح دی۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد داخل ہو نے والے ہو شیار، ایم ٹیگ لگوانے کی مہلت ختم ،آج سے سخت کارروائی شروع















