اہم خبریں

اسلام آباد داخل ہو نے والے ہو شیار، ایم ٹیگ لگوانے کی مہلت ختم ،آج سے سخت کارروائی شروع

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی مہلت ختم ۔نتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ 15 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد سخت کارروائی شروع ہوگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک شہر کے 16 مختلف مراکز پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 965 گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگایا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکوں پر ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان مقامات پر خصوصی ریڈرز نصب کر دیے گئے ہیں جو بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے۔

مزید پڑھیں :ایران پر حملہ کب کیا جا ئیگا،امریکہ نے وقت بتا دیا، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں