اہم خبریں

بوری بند نعش برآمد

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )راولپنڈی میں بوری بند لاش برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں نالہ لئی کے قریب بوری بند لاش کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ اطلاع کے مطابق بوری نالہ لئی کے کنارے پڑی ہوئی تھی، جسے دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو آگاہ کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی فرانزک ٹیم اور تفتیشی افسر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔ پولیس نے بوری بند لاش کو تحویل میں لے کر نالہ لئی کے کنارے سے پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو قتل کا شبہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رائے شواہد سامنے آنے کے بعد دی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ علاقے میں مزید تفتیش اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں :ایران پر حملہ کب کیا جا ئیگا،امریکہ نے وقت بتا دیا، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں