اہم خبریں

امریکہ کا 24 گھنٹوں میں ایران پر اٹیک،یورپی حکام کا انکشاف

لندن (اے بی این نیوز    ) امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق یورپی حکام کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد خطے میں تشویش کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں امریکی فوجی مداخلت کا آغاز اب زیادہ دور نہیں رہا اور اس حوالے سے سفارتی و عسکری سرگرمیوں میں واضح تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

یورپی حکام کے مطابق صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر برطانیہ نے قطر میں موجود اپنے فوجی اڈوں سے عملے کو واپس بلا لیا ہے، جسے ممکنہ امریکی کارروائی سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ اقدام اس بات کا عندیہ سمجھا جا رہا ہے کہ مغربی ممالک خطے میں بڑھتی کشیدگی کو انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب، قطر اور عمان نے ایران پر کسی بھی امریکی حملے کی کھل کر مخالفت کر دی ہے۔ ان ممالک کا مؤقف ہے کہ فوجی کارروائی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام بڑھے گا اور اس کے نتائج پورے خطے کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مظاہروں کے بعد فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی، جس پر ایران نے سخت ردعمل دیا تھا۔ ایرانی قیادت کا کہنا تھا کہ ملک مذاکرات کیلئے بھی تیار ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب بھی دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں سائبر جرائم، ڈیجیٹل ترقی کے سائے میں خاموش وبا

متعلقہ خبریں