تہران (اے بی این نیوز ) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جنگی تیاریوں اور دفاعی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی اور دفاعی صورتحال پر نئی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی پیداوار میں جون کے مہینے کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف شعبوں میں اسلحہ سازی، میزائل ٹیکنالوجی اور دفاعی سازوسامان کی تیاری تیزی سے بڑھائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور میزائل اسٹاک میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک کی حفاظت اور خطے میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
دفاعی تیاریوں کا مقصد ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی دباؤ کے مقابلے میں قوت برقرار رکھنا ہے۔ اس دوران علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی عوام کے اصل خطرات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں، جن کی پالیسیوں سے خطے میں تناؤ پیدا ہوا۔
مزید پڑھیں :افغان باشندوں کی ملک بدری جاری















