اہم خبریں

افغان باشندوں کی ملک بدری جاری

استنبول (اے بی این نیوز    ) ترکیے نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 18 افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، جب کہ مختلف ممالک سے افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل مسلسل جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا اور افغان ذرائع کے مطابق ترکیے میں رہائشی دستاویزات نہ رکھنے والے 18 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ کارروائی ترکیے کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری پالیسی کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف گزشتہ برس ترکیے میں 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں واپس بھیجنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین پر سختی کا مقصد غیر قانونی قیام کی حوصلہ شکنی ہے۔

دوسری جانب پاکستان، ایران، امریکہ، برطانیہ اور مختلف یورپی ممالک میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک افغان شہریوں پر ویزا پابندیاں بھی عائد کر چکے ہیں، جس کے باعث افغان مہاجرین کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں :خطے کی صورتحال کشیدہ، پاک فضائیہ الرٹ، جنگی طیاروں کی مشقیں جاری

متعلقہ خبریں