اہم خبریں

خطے کی صورتحال کشیدہ، پاک فضائیہ الرٹ، جنگی طیاروں کی مشقیں جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود سے متعلق اہم نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف اوقات میں بعض فضائی سیکٹرز کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔

جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کی نگرانی کے لیے پاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقیں جاری ہیں۔

ائیر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور 15 جنوری کو مخصوص اوقات میں بند رہیں گے۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ کمرشل ایئرلائنز کے کپتانوں کو متبادل فضائی روٹس استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہ سکے اور مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدامات حفاظتی نقطہ نظر سے کیے جا رہے ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت ایئرلائنز سے معلومات حاصل کرتے رہیں۔

مزید پڑھیں :خطہ میں نئی ہلچل ،قطر سے امریکی فوجیوں کو نکلنے کا حکم

متعلقہ خبریں