اہم خبریں

عوامی مینڈیٹ کس کے ساتھ ہےجلد سب پر واضح ہو جائے گا، پی ٹی آئی

پشاور (اے بی این نیوز    ) خیبرپختونخوا میں حکومتی پالیسیوں کا مرکز و محور عام عوام ہیں اور صوبے میں عوامی امنگوں کے مطابق طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ بات شفیع جان نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی قیادت میں عوامی طرزِ حکمرانی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جس میں عوامی مسائل کے حل، شفافیت اور بہتر حکومتی نظم و نسق کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، مؤثر حکمرانی اور شفاف نظام حکومت اس وقت حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔

صوبے میں ایک منتخب اور حقیقی عوامی حکومت موجود ہے جہاں آزادی اظہارِ رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے تمام انتظامی معاملات خود مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور امن و امان، ترقی اور خوشحالی کا دور ثابت ہوگا اور حکومت عوام کو سیاسی طور پر مزید متحرک کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم اور فسطائیت کا نظام اب نہیں چل سکتا اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوامی مینڈیٹ کس کے ساتھ ہے، یہ بہت جلد سب پر واضح ہو جائے گا۔ شفیع جان کے مطابق سہیل آفریدی کا سندھ کا دورہ سٹریٹ موومنٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب ثابت ہوا ہے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں عوام کا جوش و خروش بڑھتے ہوئے سیاسی شعور کی واضح علامت ہے۔

مزید پڑھیں :خطہ میں نئی ہلچل ،قطر سے امریکی فوجیوں کو نکلنے کا حکم

متعلقہ خبریں