اہم خبریں

دھند ، اہم موٹرویز بند

لاہور (  اے بی این نیوز    )شدید دھند کے باعث ملک کے کئی اہم موٹرویز بند کر دی گئی ہیں، موٹروے پولیس نے مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایسٹرن بائی پاس لاہوردھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔سیالکوٹ موٹروے (M-11)بھی دھند کے سبب بند ہے۔ملتان موٹروے (M-3) فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔موٹروے M-2 لاہور سے کوٹ مومن تک بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دھند کم ہونے پر موٹرویز دوبارہ کھول دی جائیں گی۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گاڑی کی رفتار کم رکھیں، ہیڈلائٹس اور فگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :بریک تھرو،عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی،جا نئے کس سے

متعلقہ خبریں