اہم خبریں

امریکہ ایران ممکنہ جنگ،ٹرمپ نے 24 گھنٹے اہم قرار دیدیئے

واشنگٹن(  اے بی این نیوز    ) ایک صحافی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ “ایرانی مظاہرین کے لیے مدد آ رہی ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟”۔صدر ٹرمپ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، “آپ کو خود ہی بات سمجھنا ہوگی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق صورتحال کے حوالے سے تمام معلومات آئندہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئیں گی، جس سے واضح ہو جائے گا کہ امریکا کس نوعیت کی مدد فراہم کر رہا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ جواب اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ امریکا ایران میں جاری مظاہروں اور عوامی احتجاج کے تناظر میں کوئی اہم اقدامات کرنے والا ہے، اور تفصیلات قریبی مستقبل میں واضح ہوں گی۔

مزید پڑھیں :بریک تھرو،عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی،جا نئے کس سے

متعلقہ خبریں