اہم خبریں

فرخ کھوکھر گرفتار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       ) جمعیت علما اسلام (ف) کے سینئر رہنما فرخ خان کھوکھر کو منگل کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں رہا بھی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو ترلائی کے علاقے میں کھنہ پل کے قریب قائم پولیس ناکے پر حراست میں لیا۔ گرفتاری کی وجوہات کے حوالے سے ابتدائی طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم پولیس کی جانب سے انہیں مختصر وقت بعد رہا کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ فرخ کھوکھر کو پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ گزشتہ برس اپریل میں بھی اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحے کی تشہیر کے معاملے پر پولیس نے ان کے 8 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔ اس وقت فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، جبکہ پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی تحویل میں لے لی تھی۔

مزید پڑھیں :بریک تھرو،عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی،جا نئے کس سے

متعلقہ خبریں