ماسکو (ا ے بی این نیوز )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :روس کھل کر ایران کی حمایت میں آگیا















