اسلام آباد( اے بی این نیوز)رہنما پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا کہ جب تک اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن نہیں ہو جاتا حکومت پر یقین نہیں ہے اور اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے ،76اراکین نے اپوزیشن لیڈر کی حمایت میں دستخط کیے ہیں ، سپیکر کے پاس اس وقت نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اتھارٹی ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے واضح طور پر 76اراکین کی حمایت سے اپوزیشن لیڈر کو تسلیم کیا ہے ،سپیکر اور متعلقہ حکام سے اعتماد بحال کرنے کے لیے شفافیت کی ضرورت ہے ۔اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ اراکین اور پارٹی رہنما آئینی حدود میں اپنے اقدامات کر رہےہیں ، پی ٹی آئی کے موقف میں مکمل شفافیت اور کوئی خفیہ یا متنازعہ چیز نہیں ہے .
سیاسی فیصلے پارٹی کے اصولوں اور آئینی فریم ورک کے مطابق کیے گئے ہیں ،سیاسی اتحاد میں تمام فریقوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے ،تمام سیاسی فیصلے شراکت داروں کی مشاورت اور قومی مفاد کے مطابق کیے جارہے ہیں ۔ علی بخاری نے زور دیا کہ موجودہ اراکین اور پارٹی رہنما آئینی حدود میں اپنے اقدامات کر رہے ہیں اور پارٹی کے موقف میں مکمل شفافیت ہے، یعنی کوئی خفیہ یا متنازعہ پہلو نہیں۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑا اعلان کر دیا















