اہم خبریں

انٹرنیشنل بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) پاکستان اگلے تین سال کے دوران 2.75 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ بیرونی کمرشل فنانسنگ میں بہتری لائی جا سکے اور ملکی مالیاتی استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال تک بانڈز کے حجم میں بتدریج اضافہ ہوگا اور یہ ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر یا فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا ہدف مستقبل میں مالیت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ، چین کی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے مالیاتی وسائل میں تنوع پیدا ہو۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2027-28 میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید 1.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس اقدام سے بیرونی کمرشل فنانسنگ کے مواقع میں بہتری آئے گی اور ملک کی معاشی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں حالیہ بہتری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک کی میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ اگر معاشی پالیسیوں میں استحکام برقرار رہا تو یہ بیرونی سرمایہ کاری اور فنانسنگ میں مزید مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کا دشمنوں کو منہ توڑ جواب،حیران کن رد عمل دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں