لاہور ( اے بی این نیوز ) لاہور کے گرین ٹاؤن میںجہاں پالتو جانوروں کے چارے میں زہر ملا کر ان کو مارنے اور پھر ان مرے ہوئے جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ کئی ماہ سے پالتو جانور راتوں رات پراسرار طور پر ہلاک اور غائب ہو رہے تھے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج نے اس راز کو بے نقاب کیا۔ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خاکروب شاہد رات کے وقت جانوروں کے چارے میں زہریلا مواد ڈال دیتا، جس سے جانور ہلاک ہو جاتے۔ مقامی افراد نے شاہد کو واردات کے دوران پکڑ لیا اور بعد میں اس نے جرم کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی راشد کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرتے تھے۔ ان کے خلاف 8 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید برآں، فوڈ اتھارٹی کو بھی متعلقہ ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے تاکہ عوام کو غیر محفوظ خوراک سے محفوظ رکھا جا سکے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ میں تقریباً 30 سے 40 پالتو جانور ہلاک کیے جا چکے ہیں
مزید پڑھیں :سعودی عرب کے شاہی خاندان سے خبر غم،اہم شخصیت وفات پا گئیں،جا نئے کون















