اہم خبریں

سینئر صحافی ارشد شریف کیس کی سماعت ، تاریخ مقرر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) وفاقی آئینی عدالت میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ کیس کی سماعت کل اسلام آباد میں ہوگی، وفاقی آئینی عدالت نے اس اہم مقدمے میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر رکھا ہے تاکہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ عدالت کی جانب سے وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، وزارت خارجہ، انٹیلی جنس بیورو اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو باقاعدہ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے ریاستی اداروں سے اب تک کی پیش رفت، تحقیقات اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق تفصیلات طلب کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف اکتوبر 2022 میں کینیا میں پولیس فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ارشد شریف قتل کیس کو آزادی صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور ریاستی ذمہ داری کے تناظر میں ایک اہم مقدمہ قرار دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :5G اسپیکٹرم نیلامی کے لیے قواعد و ضوابط جاری

متعلقہ خبریں