اہم خبریں

سونے کی اپ ڈیٹ،جا نئے نئی قیمت فی تولہ کیا ہے

کراچی (  اے بی این نیوز         )ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث صرافہ مارکیٹ میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا رجحان نہ صرف مقامی بلکہ عالمی مارکیٹ کے اثرات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ سامنے آیا ہے۔ سرمایہ کار غیر یقینی معاشی صورتحال میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں